Loading...
Language: Urdu
عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی (ﷺ) نے مجھ سے چالیس ہزار قرض لیا، جب ان کے پاس کچھ مال آیا، تو انہوں نے مجھے واپس کر دیا اور فرمایا:
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْحَمْدُ وَالْأَدَاءُ
اللہ تمہارے لیے تمہارے خاندان اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے، بینک قرض کا بدلہ تعریف اور (جو لیا گیا اسے) واپس کرنا ہے۔
Reference: صحیح. نسائی: ۴۶۸۳