Loading...
Language: Urdu
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿١﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿٢﴾ إِلَـٰهِ النَّاسِ ﴿٣﴾ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿٤﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿٥﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ﴿٦﴾
(1) کہہ دیجئے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ (2) لوگوں کے بادشاہ کی۔ (3) لوگوں کے معبود کی۔ (4) وسوسہ ڈالنے والے، پیچھے ہٹ جانے والے (شیطان) کے شر سے۔ (5) جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ (6) (خواہ وہ) جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔
Reference: سورۃ الناس ۱۱۴