Loading...
Language: Urdu
بریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو اس دعا کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے سنا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس نے اللہ سے اس کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے، وہ نام کہ جب اس کے ساتھ پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے، اور جب اس کے ساتھ مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔“
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اَللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ اَلَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بات کے وسیلے سے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، بے نیاز ہے، نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا، اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے۔
Reference: صحیح. ترمذی: ۳۴۷۵