Loading...
Language: Urdu
میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھا تھا اور ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا۔ جب اس نے رکوع اور سجدہ کیا اور تشہد پڑھا تو اس نے دعا مانگی اور اپنی دعا میں کہا: (مذکورہ دعا)۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اس نے کس چیز کے ساتھ دعا مانگی ہے؟“ صحابہ نے کہا: ”اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس نے اللہ کو اس کے اسم اعظم کے ساتھ پکارا ہے، وہ نام کہ جب اس کے ساتھ پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے، اور جب اس کے ساتھ مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔“
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، إِنِّي أَسْأَلُكَ
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس لیے کہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو بہت احسان کرنے والا ہے، آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، اے جلال اور عزت والے! اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے قائم رہنے والے! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں۔
Reference: صحیح (البانی)۔ نسائی: ۱۳۰۰