Loading...
Language: Urdu
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مچھلی کے پیٹ میں مچھلی والے (یونس علیہ السلام) کی دعا یہ تھی: (مذکورہ دعا)۔ تو بیشک کوئی مسلمان شخص کبھی بھی کسی چیز کے لیے اس کے ساتھ دعا نہیں مانگتا مگر اللہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔“
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ
(87) تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بیشک میں ظالموں میں سے تھا۔ (الانبیاء: 87)
Reference: صحیح. ترمذی: ۳۵۰۵