Loading...
Language: Urdu
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: (مذکورہ دعا)۔
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ، وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى، وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، اَللَّهُمَّ اغْسِلْ قَلْبِي بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا، كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنہ سے، اور آگ کے عذاب سے، اور قبر کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے، اور مالداری کے فتنہ کے شر سے، اور محتاجگی کے فتنہ کے شر سے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ کے شر سے۔ اے اللہ! میرے دل کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے، اور میرے دل کو گناہوں سے اس طرح پاک کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا، اور میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر دے جتنی تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری کی ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی سے، اور گناہوں سے، اور قرض سے۔
Reference: بخاری: ۶۳۷۷