Loading...
Language: Urdu
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بہت سی دعائیں مانگیں جن میں سے ہمیں کچھ یاد نہ رہا۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے بہت سی دعائیں مانگیں جن میں سے ہمیں کچھ یاد نہ رہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ بتاؤں جو ان سب کو شامل ہو؟ تم کہو:
اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ بِكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
اے اللہ! ہم تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتے ہیں جس کا سوال تیرے نبی محمد ﷺ نے تجھ سے کیا، اور ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس شر سے جس سے تیرے نبی محمد ﷺ نے تیری پناہ مانگی۔ اور تو ہی ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے اور پہنچانا تیرے ہی ذمہ ہے، اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ (گناہ سے بچنے کی) طاقت ہے اور نہ (نیکی کرنے کی) قوت۔
Reference: حسن (الشوکانى)۔ تحفۃ الذاکرین: ۴۸۹