Loading...
Language: Urdu
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں یہ دعا سکھائی:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِهِ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ كُلَّ قَضَاءٍ قَضَيْتَهُ لِي خَيْرًا
اے اللہ! میں تجھ سے ہر قسم کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، وہ جو جلدی ملنے والی ہے اور وہ جو دیر سے ملنے والی ہے، وہ جسے میں جانتا ہوں اور وہ جسے میں نہیں جانتا۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر قسم کے شر سے، وہ جو جلدی آنے والا ہے اور وہ جو دیر سے آنے والا ہے، وہ جسے میں جانتا ہوں اور وہ جسے میں نہیں جانتا۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے تجھ سے مانگی، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ مانگی۔ اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور ہر اس قول یا عمل کا جو اس کے قریب کر دے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم سے اور ہر اس قول یا عمل سے جو اس کے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے لیے جو بھی فیصلہ کرے اسے میرے حق میں بہتر کر دے۔
Reference: صحیح. ابن ماجہ: ۳۸۴۶