Loading...
Language: Urdu
شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی دعا سکھائیے جس کے ذریعے میں پناہ مانگا کروں۔ آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: کہو:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ وَمِنْ شَرِّ بَصَرِيْ وَمِنْ شَرِّ لِسَانِيْ وَمِنْ شَرِّ قَلْبِيْ وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّيْ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اور اپنی آنکھ کے شر سے، اور اپنی زبان کے شر سے، اور اپنے دل کے شر سے، اور اپنی منی (شہوت) کے شر سے۔
Reference: صحیح. ترمذی: ۳۴۹۲