Loading...
Language: Urdu
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے:
اَللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِعِزَّتِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِيْ أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ
اے اللہ! میں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کر دیا، اور تجھ پر ایمان لایا، اور میں نے تجھ پر بھروسہ کیا، اور تیری طرف رجوع کیا، اور تیری مدد سے (دشمنوں سے) مقابلہ کیا۔ اے اللہ! میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، اس بات سے کہ تو مجھے گمراہ کر دے۔ تو وہ زندہ ہے جسے موت نہیں، جبکہ جن اور انسان سب مر جائیں گے۔
Reference: مسلم: ۲۷۱۷