Loading...
Language: Urdu
رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَدْمِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ التَّرَدِّيْ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوْذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِيَ الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوْذُ بِكَ أَنْ أَمُوْتَ فِي سَبِيْلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوْذُ بِكَ أَنْ أَمُوْتَ لَدِيْغًا
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں (عمارت کے) گرنے سے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں (اونچی جگہ سے) گرنے سے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ڈوبنے سے، اور جلنے سے، اور بڑھاپے سے۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ موت کے وقت شیطان مجھے بہکا دے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں تیرے راستے میں پیٹھ پھیر کر (بھاگتے ہوئے) مروں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں (کسی موذی جانور کے) ڈسنے سے مروں۔
Reference: صحیح. ابو داود: ۱۵۵۲