Loading...
Language: Urdu
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعائیں مانگا کرتے تھے:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَقَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جو (تیری طرف) نہ جھکے (نہ ڈرے)، اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ان چاروں سے۔
Reference: صحیح. نسائی: ۵۴۷۰