Loading...
Language: Urdu
اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَسْأَلَةِ، وَخَيْرَ الدُّعَاءِ، وَخَيْرَ النَّجَاحِ، وَخَيْرَ الْعَمَلِ، وَخَيْرَ الثَّوَابِ، وَخَيْرَ الْحَيَاةِ، وَخَيْرَ الْمَمَاتِ، وَثَبِّتْنِيْ، وَثَقِّل مَوَازِينِيْ، وَحَقِّقْ إِيْمَانِيْ، وَارْفَعْ دَرَجَاتِيْ، وَتَقَبَّلْ صَلَاتِيْ، وَاغْفِرْ خَطِيْئَتِيْ، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فَوَاتِحَ الْخَيْرِ، وَخَوَاتِمَهُ، وَجَوَامِعَهُ، وَأَوَّلَهُ، وَآخِرَهُ وَظَاهِرَهُ، وَبَاطِنَهُ، وَالدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ آمِينْ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا آتِيْ، وَخَيْرَ مَا أَفْعَلُ، وَخَيْرَ مَا أَعْمَلُ، وَخَيْرَ مَا بَطَنَ، وَخَيْرَ مَا ظَهَرَ، وَالدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ آمِينْ، اَللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تَرْفَعَ ذِكْرِيْ، وَتَضَعَ وِزْرِيْ، وَتُصْلِحَ أَمْرِيْ، وَتُطَهِّرَ قَلْبِيْ، وَتُحَصِّنَ فَرْجِيْ، وَتُنَوِّرَ قَلْبِيْ، وَتَغْفِرَ لِي ذَنْۢبِيْ، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ آمِينْ، اَللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تُبَارِكَ لِي فِي نَفْسِيْ، وَفِي سَمْعِيْ، وَفِي بَصَرِيْ، وَفِي رُوحِيْ، وَفِي خَلْقِيْ، وَفِي خُلُقِيْ، وَفِي أَهْلِيْ، وَفِي مَحْيَايَ، وَفِي مَمَاتِيْ، وَفِي عَمَلِيْ، فَتَقَبَّلْ حَسَنَاتِيْ، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ، آمِينْ
اے اللہ! میں تجھ سے بہترین سوال، بہترین دعا، بہترین کامیابی، بہترین عمل، بہترین ثواب، بہترین زندگی اور بہترین موت کا سوال کرتا ہوں۔ اور مجھے (حق پر) ثابت قدم رکھ، اور میرے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری کر دے، اور میرے ایمان کو پکا کر دے، اور میرے درجات بلند فرما، اور میری نماز قبول فرما، اور میری خطائیں معاف فرما۔ اور میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔ آمین۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہر بھلائی کی ابتدا اور انتہا کا سوال کرتا ہوں، اور اس کی تمام صورتوں کا، اس کے اول اور آخر کا، اس کے ظاہر اور باطن کا، اور جنت میں بلند درجات کا۔ آمین۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو میرے پاس آئے، اور اس بھلائی کا جو میں کروں، اور اپنے کام کی بھلائی کا، اور اس کی بھلائی کا جو میں چھپاؤں اور جو میں ظاہر کروں، اور جنت میں بلند درجات کا۔ آمین۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرا ذکر بلند کرے، اور میرا بوجھ اتار دے، اور میرے معاملات سنوار دے، اور میرے دل کو پاک کر دے، اور میری شرمگاہ کی حفاظت فرما، اور میرے دل کو روشن کر دے، اور میرے گناہ بخش دے۔ اور میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔ آمین۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے لیے میرے نفس میں، میرے کانوں میں، میری آنکھوں میں، میری روح میں، میری خلقت میں، میرے اخلاق میں، میرے اہل خانہ میں، میری زندگی میں، میری موت میں اور میرے عمل میں برکت عطا فرما، اور میری نیکیاں قبول فرما۔ اور میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔ آمین۔
Reference: صحیح (ہیثمی)۔ مجمع الزوائد: ۱۰/۱۰۸