Loading...
Language: Urdu
رفاعہ زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ غزوہ احد میں جب مشرکین واپس پلٹے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صفیں سیدھی کرو تاکہ میں اپنے رب کی تعریف کروں۔ صحابہ نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
اَللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، اَللَّهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ. اَللَّهُمَّ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ الْمُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ. اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ الْعَيْلَةِ، وَالْأَمْنَ يَوْمَ الْحَرْبِ، اَللَّهُمَّ عَائِذًا بِكَ مِنْ سُوءِ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَ مِنَّا. اَللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْإِيمَانَ وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ، وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ. اَللَّهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ، غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ. اَللَّهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ. اَللَّهُمَّ قَاتِلِ الْكَفَرَةَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ، إِلَهَ الْحَقِّ
اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ اے اللہ! جسے تو کھول دے اسے کوئی بند کرنے والا نہیں، اور جسے تو دور کر دے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں، اور جسے تو قریب کر دے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں، اور جسے تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور جسے تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ اے اللہ! ہم پر اپنی برکتیں، اپنی رحمت، اپنا فضل اور اپنا رزق کشادہ فرما۔ اے اللہ! میں تجھ سے ایسی دائمی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ بدلیں اور نہ زائل ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے سخت محتاجی کے دن (امن اور) نعمت کا سوال کرتا ہوں، اور خوف کے دن امن کا۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو تو نے ہمیں دی، اور اس چیز کے شر سے جو تو نے ہم سے روک لی۔ اے اللہ! ہمارے دلوں میں ایمان کو محبوب بنا دے اور اسے ہمارے دلوں میں مزین کر دے، اور کفر، گناہ اور نافرمانی کو ہمارے لیے ناپسندیدہ بنا دے، اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔ اے اللہ! ہمیں اسلام کی حالت میں موت دے، اور اسلام کی حالت میں زندہ رکھ، اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے، نہ رسوا ہونے والے اور نہ فتنے میں پڑنے والے۔ اے اللہ! ان کافروں کو ہلاک کر جو تیرے راستے سے روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں، اور ان پر اپنی سختی اور اپنا عذاب نازل فرما۔ اے اللہ! اہل کتاب میں سے ان کافروں کو ہلاک کر (جو حق کے دشمن ہیں)، اے حق کے معبود!
Reference: صحیح. ادب المفرد: ۶۹۹