Loading...
Language: Urdu
عبداللہ بن یزید خطمی انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی دعا میں فرماتے تھے:
اَللَّهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ عِنْدَكَ اَللَّهُمَّ مَا رَزَقْتَنِي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ قُوَّةً لِي فِيمَا تُّحِبُّ، اَللَّهُمَّ وَمَا زَوَيْتَ عَنِّي مِمَّا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ لِي فَرَاغًا فِيمَا تُحِبُّ
اے اللہ! مجھے اپنی محبت عطا فرما، اور اس شخص کی محبت جو تیرے ہاں مجھے نفع دے۔ اے اللہ! تو نے مجھے میری پسندیدہ چیزوں میں سے جو کچھ دیا ہے اسے میرے لیے ان کاموں میں قوت کا ذریعہ بنا جو تجھے پسند ہیں۔ اور جو میری پسندیدہ چیزیں تو نے مجھ سے روک لی ہیں انہیں میرے لیے فراغت کا ذریعہ بنا دے ان کاموں کے لیے جو تجھے پسند ہیں۔
Reference: حسن (ابن حجر)۔ تخریج المصابیح: ۳/۳۱