Loading...
Language: Urdu
شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے ام المومنین! جب رسول اللہ ﷺ آپ کے پاس ہوتے تو کون سی دعا سب سے زیادہ مانگا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ سب سے زیادہ یہ دعا مانگا کرتے تھے:
يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلَى دِيْنِكَ
اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
Reference: صحیح. ترمذی: ۳۵۲۲