Loading...
Language: Urdu
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابوبکر! شرک تم لوگوں میں چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے۔۔۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کہو:
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جان بوجھ کر تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اس (شرک) کے لیے جسے میں نہیں جانتا۔
Reference: صحیح. ادب المفرد: ۷۱۶