Loading...
Language: Urdu
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک بکری تحفے میں دی گئی۔ آپ ﷺ نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دیا۔ جب خادم تقسیم کرکے واپس آتا تو عائشہ رضی اللہ عنہا پوچھتیں کہ انہوں نے کیا کہا؟ خادم کہتا کہ انہوں نے دعا دی: بارک اللہ فیکم۔ تو عائشہ رضی اللہ عنہا جواب میں فرماتیں:
بَارَكَ اللَّهُ فِيكُمْ
اور اللہ آپ سب میں بھی برکت عطا فرمائے۔
Reference: ابن السنی (صفحہ ۱۳۸ ، حدیث نمبر ۲۷۸)۔ نیز دیکھیں، ابن قیم کی الوابل الصیب صفحہ ۳۰۴۔ تحقیق، بشیر محمود عیون۔