Loading...
Language: Urdu
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ جب نیا پھل دیکھتے تو اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ آپ ﷺ اسے قبول فرماتے اور یہ دعا کرتے:
اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا
اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے پھلوں میں برکت دے، اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت دے، اور ہمارے لیے ہمارے صاع میں اور ہمارے مد میں برکت دے۔
Reference: مسلم: ۱۳۷۳