Loading...
Language: Urdu
رسول اللہ ﷺ نے ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا ذکر نہ سکھاؤں جو دن رات کے (نفلی) ذکر سے بہتر ہے؟ تم خود یہ دعا/ذکر سیکھ لو اور اپنے بعد آنے والوں کو بھی سکھاؤ:
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ سُبْحَانَ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَسُبْحَانَ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ
الحمد للہ
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کے بھرنے کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ان چیزوں کی تعداد کے برابر جو زمین اور آسمان میں ہیں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ان چیزوں کے بھرنے کے برابر جو زمین اور آسمان میں ہیں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ان چیزوں کی تعداد کے برابر جنہیں اس کی کتاب نے شمار کیا ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کی تعداد کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کے بھرنے کے برابر۔ اللہ پاک ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اللہ پاک ہے اس کی مخلوق کے بھرنے کے برابر، اللہ پاک ہے ان چیزوں کی تعداد کے برابر جو زمین اور آسمان میں ہیں، اللہ پاک ہے ان چیزوں کے بھرنے کے برابر جو زمین اور آسمان میں ہیں، اللہ پاک ہے ان چیزوں کی تعداد کے برابر جنہیں اس کی کتاب نے شمار کیا ہے، اللہ پاک ہے ہر چیز کی تعداد کے برابر، اللہ پاک ہے ہر چیز کے بھرنے کے برابر۔
Reference: صحیح (البانی)۔ صحیح الجامع: ۲۶۱۵