Loading...
Language: Urdu
ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: السلام علیکم! آپ ﷺ نے جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: دس (نیکیاں)۔ دوسرا آیا اور کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ! آپ ﷺ نے جواب دیا، وہ بیٹھ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بیس۔ تیسرا آیا اور کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! آپ ﷺ نے جواب دیا، وہ بیٹھ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تیس۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ (تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں)۔
Reference: صحیح. ابو داود: ۵۱۹۵