Loading...
Language: Urdu
عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیے جو میں اللہ سے مانگوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ سے عافیت مانگو۔ میں کچھ دن ٹھہرا رہا پھر حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھائیے جو میں اللہ سے مانگوں۔ تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: اے عباس! اے رسول اللہ کے چچا! اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگو۔
أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَافِيَةَ فِيْ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔
Reference: صحیح. ترمذی: ۳۵۱۴