Loading...
Language: Urdu
عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا، پھر چاند کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ یہ وہی 'غاسق اذا وقب' (اندھیرا کرنے والا جب وہ چھا جائے) ہے۔
أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ هٰذَا الغَاسِقِ
میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس اندھیرے والے (چاند) کے شر سے جب وہ (تاریک) ہو جائے۔
Reference: صحیح (البانی)۔ صحیح الجامع ۶۹۱۸