Loading...
Language: Urdu
رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دن ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ ﷺ رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ۔ ایک آدمی نے آپ ﷺ کے پیچھے کہا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ (اے ہمارے رب! اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت تعریف)۔ جب آپ ﷺ سلام پھیر چکے تو فرمایا: کس نے یہ بات کہی؟
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ مُبَارَكًا عَلَيْهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرْضَى
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت تعریف، جس میں برکت دی گئی ہو، جیسا کہ ہمارا رب پسند کرتا ہے اور راضی ہوتا ہے۔
Reference: حسن. النسائی: ۹۳۰