Loading...
Language: Urdu
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ رکوع سے اپنی کمر سیدھی کرتے تو فرماتے: اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔
اَللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ، اَللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ اَللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الْوَسَخِ
اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے، آسمانوں کے بھرنے کے برابر اور زمین کے بھرنے کے برابر اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اس کے بھرنے کے برابر۔ اے اللہ! مجھے برف اور اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک کر دے۔ اے اللہ! مجھے گناہوں اور خطاؤں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے۔
Reference: مسلم: ۴۷۶