Loading...
Language: Urdu
سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کسی کو لشکر یا سریہ کا امیر مقرر کرتے تو اسے خاص طور پر اللہ سے ڈرنے اور اپنے ساتھی مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی نصیحت فرماتے اور کہتے:
اُغْزُوا بِاسْمِ اللَّهِ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ اُغْزُوا وَلَا تَغُلُّوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تَمْثُلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيْدًا
اللہ کے نام سے اور اللہ کی راہ میں لڑو۔ جو اللہ کے ساتھ کفر کرے اس سے لڑو۔ جہاد کرو، خیانت نہ کرو، بدعہدی نہ کرو، لاشوں کا مثلہ (ناک کان کاٹنا) نہ کرو، بچوں کو قتل نہ کرو۔ جب تم اپنے مشرک دشمنوں سے ملو تو انہیں تین باتوں کی دعوت دو...
Reference: مسلم: ۱۷۳۱