Loading...
Language: Urdu
سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہوا کو برا بھلا مت کہو۔ جب تم کوئی ناگوار چیز دیکھو تو کہو:
اَللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هٰذِهِ الرِّيْحِ، وَخَيْرِ مَا فِيْهَا، وَخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هٰذِهِ الرِّيْحِ وَشَرِّ مَا فِيْهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ
اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی خیر کا سوال کرتے ہیں، اور اس میں جو کچھ ہے اس کی خیر کا، اور جس حکم کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی خیر کا۔ اور ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس ہوا کے شر سے، اور اس میں جو کچھ ہے اس کے شر سے، اور جس (عذاب) کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کے شر سے۔
Reference: صحیح. ترمذی: ۲۲۵۲