Loading...
Language: Urdu
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے:
اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ جِدِّيْ وَهَزْلِيْ وَخَطَئِيْ وَعَمْدِيْ وَكُلُّ ذٰلِكَ عِنْدِيْ
اے اللہ! میرے وہ گناہ بخش دے جو میں نے سنجیدگی میں کیے یا مذاق میں، غلطی سے کیے یا جان بوجھ کر، اور یہ سب (کوتاہیاں) مجھ میں ہیں۔
Reference: صحیح (شعیب الارناؤط)۔ ابن حبان ۹۵۴