Loading...
Language: Urdu
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میں اپنی نماز میں مانگا کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کہو:
اَللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيْرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِيْ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخش سکتا، پس تو مجھے اپنی طرف سے خاص بخشش عطا فرما، اور مجھ پر رحم فرما، بیشک تو ہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Reference: بخاری: ۸۳۴